بدھ 12 مارچ 2025 - 09:00
بین الاقوامی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں شام میں نسل کشی کو روکیں

حوزہ / شام میں بے گناہ افراد کے ہولناک قتل عام نے ہر آزاد منش انسان کے دل کو مجروح کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حکومت تحریر الشام کے ہاتھوں شامی عوام کے قتل عام پر جامعه مدرسین حوزہ علمیہ قم کی مجلس عاملہ نے مذمتی بیانیہ جاری کیا ہے۔ جس کا متن درج ذیل ہے:

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

بِأَیِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ

شام میں بے گناہ اور نہتے افراد کے ہولناک قتل عام، جس نے ہر آزاد منش انسان کے دل کو مجروح کر دیا ہے، پر حضرت ولیعصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، مقام معظم رہبری مدظلہ العالی، مراجع عظام تقلید دامت برکاتهم اور تمام مؤمنین و مسلمینِ جہان اسلام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

ہم اس ہولناک جرم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور بین الاقوامی اداروں، انسانی حقوق کی تنظیموں، اسلامی تعاون تنظیم (OIC)، غیر وابستہ تحریکوں اور عرب لیگ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شام میں نسل کشی کے خاتمے اور خونخوار حکومت تحریر الشام کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

اللهم عجل لوليك الفرج

مجمع عمومی جامعه مدرسین حوزات علمیہ قم

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha